اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

پاکستان
پشاور: متنی میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاک

فوٹو: فائل

پشاور کے علاقے متنی میں سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔

سینٹرل پولیس آفس کے مطابق دہشتگردوں کی شناخت عبدالرشید، سعید اللہ اور سعید نواب کے ناموں سے ہوئی۔

سی پی او نے بتایا دہشتگرد سرکاری تنصیبات پر حملوں اور پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی پی او کے مطابق دہشتگردوں سے 2 کلاشنکوف، 1 پستول، 3 ہینڈگرنیڈ، 5 میگزین اور قومی شناختی کارڈز برآمد ہوئے ہیں۔

سی پی او کے مطابق فائرنگ کے تبادلےکے بعد سرچ آپریشن میں ہلاک دہشتگردوں کی لاشیں ملیں، دیگر فرار دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے متنی میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

بشکریہ جیو نیوز