اتوار، 22 نومبر، 2026 · 13 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سندھ ایک ہے اور ایک رہیگا، کاروباری حضرات پتا نہیں کہاں سے صوبوں کی کہانی لیکر آئے ہیں: ناصر حسین شاہ

پاکستان
سندھ ایک ہے اور ایک رہیگا، کاروباری حضرات پتا نہیں کہاں سے صوبوں کی کہانی لیکر آئے ہیں: ناصر حسین شاہ

پی پی کو بائی پاس کرکے ریفرنڈم کرایا گیا تو ہم سندھ کے عوام کے ساتھ ہوں گے : وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ / فائل فوٹو

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، کاروباری حضرات پتا نہیں کہاں سے صوبوں کی کہانی لے کر آئے ہیں۔

حیدرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران صوبوں سے متعلق گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم ریفرنڈم سے گھبرا نہیں رہے لیکن پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی) کو بائی پاس کرکے ریفرنڈم کرایا گیا تو ہم سندھ کے عوام کے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ ایک ہے اور ایک رہے گا، کاروباری حضرات پتا نہیں کہاں سے صوبوں کی کہانی لے کر آئے ہیں۔

نئے صوبوں کا معاملہ جتنا متنازع بنادیا گیا ہے اس کا حل ریفرنڈم میں ہی ہے، رانا ثنااللہ

ریفرنڈم جلد، گنتی صوبائی سطح پر، معلوم ہوگا کون سے اضلاع یا شہر نئی انتظامی اکائیوں کے حق میں ہیں

بشکریہ جیو نیوز