جمعہ، 20 نومبر، 2026 · 11 جمادی الثانی، 1448 ہجری

صدر اور وزیر اعظم کی ملاقات کے بعد مثبت پیشرفت کی امید ہے، ملک کے مفاد میں بہتر فیصلہ سامنے آئیگا: طارق فضل

پاکستان
صدر اور وزیر اعظم کی ملاقات کے بعد مثبت پیشرفت کی امید ہے، ملک کے مفاد میں بہتر فیصلہ سامنے آئیگا: طارق فضل

فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کی ملاقات کے بعد مثبت پیشرفت کی امید ہے، ملک کے مفاد میں بہتر فیصلہ سامنے آئے گا۔

طارق فضل چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ ریفرنڈم کا مقصد کسی معاملے پر براہِ راست عوامی رائے معلوم کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم آئین میں موجود ایک آئینی اور سیاسی آپشن ہے، کسی متنازع معاملے پر براہ راست عوام سے پوچھا جاسکتا ہے کہ وہ کیا چاہتے ہیں تاہم کسی رہنما کے بیان سے آئین میں درج ریفرنڈم کا آپشن غیر آئینی نہیں ہو جاتا۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ عوامی رائے سامنے آنے کے بعد اس پر عملدرآمد کا طریقہ کار طے کیا جا سکتا ہے، انتخابات وقت سے پہلے کرانے کی کوئی وجہ نہیں، موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، انتخابات ضرور اور مقررہ وقت پر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتخابات ریفرنڈم کا متبادل نہیں، دونوں الگ مقاصد رکھتے ہیں، انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے انتخابی اصلاحات کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

صدر اور وزیراعظم کی ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ حامد میر نے بتا دیا

وزیراعظم اور صدر زرداری کی ملاقات، تمام معاملات کا بات چیت اور مشاورت سے حل نکالنے پر اتفاق

بشکریہ جیو نیوز