اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

یونیورسٹی روڈپربی آر ٹی لائن کے پہلے ایلیویٹڈ یوٹرن پر شہریوں کی تنقید، ٹرانس کراچی کی وضاحت سامنے آگئی

پاکستان
یونیورسٹی روڈپربی آر ٹی لائن کے پہلے ایلیویٹڈ یوٹرن پر شہریوں کی تنقید، ٹرانس کراچی کی وضاحت سامنے آگئی

ایلیویٹڈ یوٹرن عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، یوٹرن محدود جگہ اور موجودہ ٹریفک صورتحال کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کی: ٹرانس کراچی— فوٹو: اسکرین گریب

کراچی یونیورسٹی روڈپربی آر ٹی لائن کے پہلے ایلیویٹڈ یوٹرن کی چوڑائی پرشہریوں کی تنقید کے بعد ٹرانس کراچی نے ایلیویٹڈ یوٹرن کے ڈیزائن سے متعلق وضاحت جاری کردی۔

ٹرانس کراچی کے مطابق ایلیویٹڈ یوٹرن عالمی معیار کے مطابق تیار کیا گیا ہے، یوٹرن محدود جگہ اور موجودہ ٹریفک صورتحال کو مدنظر رکھ کر ڈیزائن کیا۔

ٹرانس کراچی کا کہنا ہے کہ ایلیویٹڈ یوٹرن پر ایک کار اور ایک موٹر سائیکل بیک وقت گزر سکتے ہیں، ایک گاڑی خراب ہونے کی صورت میں دوسری اس کے ساتھ سےگزر سکتی ہے۔

ٹرانس کراچی کے مطابق یوٹرن کے ریمپس کی چوڑائی 5 میٹر اور موڑ کی چوڑائی 6 میٹر ہے، ایلیویٹڈ یوٹرن پر زیادہ سے زیادہ رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقررکی ہے۔

خیال رہے کہ یونیورسٹی روڈپربی آر ٹی لائن کے پہلے ایلیویٹڈ یوٹرن کی چوڑائی پر شہریوں نے تنقید کی تھی۔

بشکریہ جیو نیوز