مریم نواز نے وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم کو ہٹا دیا

ڈی سی جہلم میر رضا نے ہدایات کی واضح خلاف ورزی کی، وزٹ کے دوران عوام بالخصوص طلبہ کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے: وزیراعلیٰ پنجاب— فوٹو:فائل
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) جہلم کو ہٹا دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہدایات کی خلاف ورزی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ ڈی سی جہلم میر رضا نے ہدایات کی واضح خلاف ورزی کی، وزٹ کے دوران عوام بالخصوص طلبہ کو پریشانی نہیں ہونی چاہیے۔
ڈی سی جہلم میر رضا کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ اس حوالے سے مریم نواز کا مزید کہنا تھاکہ وی آئی پی وزٹ کے دوران مارکیٹ، دکان یا کاروبار بند نہ کیے جائیں، سکیورٹی کے نام پر شہریوں کی آمدورفت پر پابندی نہ لگائی جائے۔
ان کا کہنا تھاکہ وی آئی پی دورہ کسی کاروباری سرگرمی کی بندش کا سبب نہیں بننا چاہیے، کسی رہائشی گلی کو بند یا سیل نہ کیا جائے، احکامات کی خلاف ورزی پرکارروائی کی جائے گی۔
بشکریہ جیو نیوز