اتوار، 8 نومبر، 2026 · 29 جمادی الاول، 1448 ہجری

میرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصف

پاکستان
میرا خیال ہےکہ پاکستان میں انتظامی یونٹس بنائےجائیں، خواجہ آصف

اگر 12 کی تجویز ہے تو 12 کرلیں لیکن یہ زبان، نسل یا سیاسی مفادات کومدنظر رکھ کرنہ بنائے جائیں: وزیر دفاع/ فائل فوٹو

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ میرا خیال ہےکہ پاکستان میں بھی انتظامی یونٹس بنائےجائیں۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صوبوں کی تجویزپچھلےدوماہ سےموضوع بحث ہے، میرا خیال ہےکہ پاکستان میں بھی انتظامی یونٹس بنائےجائیں، ساری دنیا میں ایساہوتا ہے، اگر 12 کی تجویز ہے تو 12 کرلیں لیکن یہ زبان، نسل یا سیاسی مفادات کومدنظر رکھ کرنہ بنائےجائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی بڑھ گئی ہے، لوگوں کوسہولیات میسر ہونی چاہئیں، افغانستان نے 8، 10صوبےتھےجن کو30، 32صوبوں میں تقسیم کردیاگیا، صوبائی دارالحکومتوں کے اختیارات انتظامی یونٹس کومنتقل ہوں، طاقت کا ارتکاز لاہور،کراچی،کوئٹہ اور پشاور میں نہ ہو۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مرکز سے منتقل کیے جانےوالے فنڈز صوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر رہ جاتےہیں، دراصل ان فنڈز کی منزل بلدیاتی ادارے ہوتےہیں، بلدیاتی ادارےصوبائی حکومتوں کے رحم و کرم پر ہوتےہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیاستدانوں کو یہ سوچنا چاہیےکہ یہ طاقت عوام کی امانت ہے، ہم سیاستدانوں کا نقط نظرہےکہ ساری طاقت خوداستعمال کرناچاہتےہیں۔

بشکریہ جیو نیوز