خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے ٹرائل کیلئے فیس لیس عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو۔۔
خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے ٹرائل کیلئے فیس لیس عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پولیس کی 17ہزار خالی آسامیاں پُر کرنے، سی ٹی ڈی کی استعداد 12 فیصد سے بڑھا کر 37فیصد اور پولیس کی مجموعی استعداد 75 فیصد تک لے جانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، پولیس کو درپیش افرادی قوت، مالی وسائل اور جدید ٹیکنالوجی کی کمی دور کرنے کیلئے تقریباً 70ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ نئے مجوزہ نظام کے تحت خیبرپختونخوا میں دہشتگردوں کے ٹرائل کیلئے فیس لیس عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ججوں، گواہوں، پولیس اہلکاروں اور دیگر متعلقہ افراد کی شناخت خفیہ رکھی جائیگی تاکہ انہیں دہشتگردوں یا ان کے نیٹ ورک کی جانب سے ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔
بشکریہ جیو نیوز