ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے، اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے: بیرسٹر گوہر

خان صاحب کی صحت اور کیسز سےمتعلق کچھ ہدایات ملی ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر/ فائل فوٹو
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی سے ایک ملاقات تو ہوگئی ہے، خان صاحب کی صحت اور کیسز سےمتعلق کچھ ہدایات ملی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق اطلاعات حوصلہ افزا نہیں، پوری قوم کو تشویش ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی تناؤ مزید نہیں بڑھنا چاہیے اور اب یہ سلسلہ ختم ہونا چاہیے، ارکان اسمبلی، کارکنوں اور سپورٹرز کو اٹھانے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی اور علاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے اور انکی بہنوں کو فوری رہا کیا جائے۔
بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ میں18 اگست کے عدالتی حکم پر عملدرآمد کی درخواست بھی کی ہے۔
عمران خان کا اہلیہ کی بیماری پر اظہار تشویش، بشریٰ بی بی کے کیسز میں عدالتوں سے ریلیف لینے کی ہدایت
بیرسٹر سلمان صفدر کی اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی سے ملاقات کرادی گئی
بشکریہ جیو نیوز