پشاور میں فائرنگ، نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق

جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں: ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان/ فوٹو: سوشل میڈیا
پشاور میں نادرا آفس کے عقب میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نادرا آفس کے عقب میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر جان کی بازی ہار گیا۔
ایس ایس پی آپریشنز نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 8 خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں
مہمند: انسداد پولیو ٹیم کی ڈیوٹی پر جانیوالے 2 پولیس اہلکار فائرنگ سے شہید
قلعہ عبداللّٰہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
فرحان خان کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
دوسری جانب اپنے ایک بیان میں رکن قومی اسمبلی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ میرا بھتیجا فہد خان نادرا ہیڈکوارٹر کے سامنے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوگیا۔
بشکریہ جیو نیوز