کُرم میں دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا: سکیورٹی ذرائع

فوٹو: فائل
کُرم کے شلوزان سیکٹر میں پاک افغان سرحد پرفتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کو روکنے پر افغان طالبان نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔
ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، افغان طالبان کی جارحیت کا فوری، مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی، جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
بشکریہ جیو نیوز