جمعرات، 5 نومبر، 2026 · 26 جمادی الاول، 1448 ہجری

فیلڈمارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرکا دورہ، افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلےکو سراہا

پاکستان
فیلڈمارشل کا ایس ایس جی ہیڈکوارٹرکا دورہ، افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلےکو سراہا

فوٹو: آئی ایس پی آر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہیڈکوارٹرز اسپیشل سروسز گروپ (ایس ایس جی) تربیلا کا دورہ کیا، فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلےکو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیڈکوارٹرز آمد پر جی او سی ایس ایس جی نے آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز کا استقبال کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایس ایس جی کی خصوصی تربیت اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، انہوں نے جدید خصوصی آلات کی نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔

اس موقع پر ایس ایس جی کی جنگی مہارت، چستی اور اسپیشل آپریشنز میں درستگی کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایس ایس جی افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور بلند حوصلے کو سراہا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بدلتے ہوئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے مسلسل تربیت اور آپریشنل تیاری ناگزیر ہے۔ مقامی صلاحیتوں کی ترقی اور آپریشنل تیاری پر غیر متزلزل توجہ ضروری ہے۔آرمی چیف نے ایس ایس جی کو ابھرتے ہوئے چیلنجز پر برتری برقرار رکھنے کے لیے مسلسل تربیت جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ایس ایس جی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

بشکریہ جیو نیوز