بدھ، 4 نومبر، 2026 · 25 جمادی الاول، 1448 ہجری

این سی سی آئی اےکراچی میں بھرتی کیلئے جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

پاکستان
این سی سی آئی اےکراچی میں بھرتی کیلئے جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

فوٹو: این سی سی آئی اے

نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے)کراچی نے بھرتی کے دوران جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق منگل 3 نومبر کو این سی سی آئی اے کی جاری بھرتی کے عمل کے دوران رزاق آباد ٹریننگ سینٹر میں این سی سی آئی اے کراچی نے ایک شخص کو گرفتار کیا جو مبینہ طور پر بھرتی کے لیے آنے والے امیدواروں کو جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فروخت کر رہا تھا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم محکمہ جنگلات و جنگلی حیات حکومت سندھ کا ریٹائرڈ ڈپٹی سیکرٹری ہے اور عبداللہ گوٹھ کراچی میں فوٹو اسٹیٹ کی دکان بھی چلاتا ہے، جہاں وہ مبینہ طور پر امیدواروں کو جعلی میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹس فراہم کرنے میں ملوث تھا۔

گرفتار ملزم کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔

بشکریہ جیو نیوز