مفتی محمود مرکز کی تعمیرکیلئے فضل الرحمان نےلیبیا سے مبینہ فراڈکے نام پر پیسے لیے، ثمربلور

لیبیا کا پیسا لگا لیکن جائیدادکی ملکیت مولانا فضل الرحمان کے نام پر سامنے آرہی ہے: مشیر اطلاعات گورنر خیبرپختونخوا/ فائل فوٹو
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے کہا ہےکہ مولانا فضل الرحمان نے مفتی محمود مرکز کی تعمیرکیلئے لیبیا سے مبینہ فراڈکے نام پر پیسے لیے۔
ایک بیان میں ثمر ہارون بلور نے کہا کہ رنگ روڈ پرقائم مفتی محمود مرکز سے متعلق اہم دستاویزات منظرعام پر آئی ہیں کہ مفتی محمود مرکز کی تعمیرکے لیے مولانا فضل الرحمان نے لیبیا سے مبینہ فراڈ کے نام پر پیسے لیے، لیبیا کا پیسا لگا لیکن جائیدادکی ملکیت مولانا فضل الرحمان کے نام پر سامنے آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مرکز کی بیرونی تعمیرات سرکاری رائٹ آف وے کی اراضی پر تجاوزات کے زمرے میں آتی ہے۔
سہیل آفریدی کے قریبی ساتھی حادی پتنگ نے پوسٹنگ، تبادلوں کیلئے اربوں روپے وصول کیے اور فرار ہوگئے: مشیر اطلاعات کےپی
ثمربلور کا کہنا تھا کہ 2019 کے نوٹس کے باوجود مفتی محمود مرکز کی تجاوزات برقرار رہیں، مئی 2026 میں بھی مفتی محمود مرکز کی انتظامیہ کو تجاوزات پر نوٹس دیاگیا، اسی لیے تجاوزات کے خاتمے اور سرکاری اراضی کی واگزاری کے لیے قانون کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔
بشکریہ جیو نیوز