منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

دہشتگردی کے سہولت کاروں میں سے ایک خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان
دہشتگردی کے سہولت کاروں میں سے ایک خیبرپختونخوا کی نااہل حکومت تھی، ڈی جی آئی ایس پی آر

فوٹو: رائٹرز

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا ہےکہ دہشت گردی کے سہولت کاروں میں سے ایک خیبرپختونخوا (کے پی) کی نااہل حکومت تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کو انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے سہولت کار اب موجود نہیں ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نےکہا کہ خیبرپختونخوا میں حکومت کے خاتمے سے متعلق جواب سیاستدان بہتر دے سکتے ہیں، لیکن ہم سمجھتےکہ وہاں حکومت کی تبدیلی آئینی وقانونی ضوابط کے مطابق ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کےعوام امن واستحکام کا مطالبہ کرتے ہیں، ہمارے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے واضح حکمت عملی موجود ہے۔

اگر طالبان رجیم دہشتگردی کے حوالے سے ہماری بات نہیں مانتا تو اسے سنگین قیمت چکانا پڑیگی: ڈی جی آئی ایس پی آر

ایران سمیت کوئی بھی علاقائی امن کے مشترکہ وژن پر یقین رکھتا ہے تو وہ مکہ دفاعی معاہدے میں شامل ہوسکتا ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر

بشکریہ جیو نیوز