ایک سال میں قوم پر واجب الادا قرض میں 6210 ارب روپے کا اضافہ

فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان کے مجموعی سرکاری اور حکومتی ضمانتوں کے حامل قرضوں میں جون 2025 سے جون 2026 کے دوران 62.1 کھرب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
وزارت خزانہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ اس عرصے میں سرکاری قرضوں میں 62 کھرب روپے اور حکومتی ضمانتوں کے حامل قرضوں میں تقریباً 0.1 کھرب روپے اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں
پاکستان پر مجموعی قرضہ کتنا ہوگیا؟ اعدادو شمار جاری
پاکستان پر بیرونی قرضہ 82 نہیں 62.42 ارب ڈالر کا ہے
اس کے بعد قرضوں کا مجموعی حجم 847.7کھرب روپے سے بڑھ کر 909.8 کھرب روپے ہوگیا، جو ایک سال کے دوران 7.3 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
تاہم قرضوں کے مجموعی حجم میں اضافے کے باوجود جی ڈی پی کے مقابلے میں قرضوں کا تناسب 74.3 فیصد سے کم ہوکر جون 2026 کے اختتام تک 71.7 فیصد رہ گیا۔
بشکریہ جیو نیوز