انتخابی اصلاحات کمیٹی: ن لیگ کا اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دینے کیلئے اپنے حصے میں کمی پر غور

فائل فوٹو
مسلم لیگ ن انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں اتحادی جماعتوں کو نمائندگی دینے کے لیے اپنے حصے میں کمی کرنے پر غور کررہی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) تناسب سے ملنے والے اپنے حصہ میں کمی کرے گی جبکہ مسلم لیگ ق، آئی پی پی اور مسلم لیگ ضیاء کا ایک ایک رکن قومی اسمبلی کمیٹی میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ادھر حکومت نے انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم سے نام مانگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے چیف وہپ پیپلزپارٹی اعجاز جاکھرانی اور ایم کیو ایم کے چیف وہپ امین الحق کو خطوط لکھ دیے ہیں۔
طارق فضل چوہدری نے اسپیکر کے خط کی روشنی میں حکومتی جماعتوں سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے نام مانگےہیں۔
پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیدی
پیپلزپارٹی نے اپوزیشن کو انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کی باضابطہ دعوت دیدی
بشکریہ جیو نیوز