منگل، 3 نومبر، 2026 · 24 جمادی الاول، 1448 ہجری

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں گاڑی سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد

پاکستان
کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں گاڑی سے نوجوان کی گولی لگی لاش برآمد

فوٹو:فائل

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ایدھی قبرستان روڈ پر کھڑی گاڑی سے نوجوان کی لاش ملی ہے، متوفی کے سر پر گولی آر پار ہونے کا زخم پایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے ہاتھ میں پکڑا پستول بھی برآمد ہوا ہے جبکہ اسکی شناخت شادمان ٹاؤن کے رہائشی سعد قاضی کے نام سے ہوئی ہے۔

متوفی کی گاڑی پر گولیوں کے 3 نشان بھی ہیں، مرنے والے نوجوان کے پاس مہنگا پستول موجود تھا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ سعد نجی کمپنی کا ملازم تھا، گاڑی بھی نجی بینک کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، کرائم سین یونٹ اور پولیس ٹیم موقع سے شواہد اکٹھے کررہی ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز