پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

خواجہ آصف محترم اور بھائی ہیں، میں نے صرف تھوڑی گدگدی کی تھی: مولانا فضل الرحمان

پاکستان
خواجہ آصف محترم اور بھائی ہیں، میں نے صرف تھوڑی گدگدی کی تھی: مولانا فضل الرحمان

فوٹو: اسکرین شاٹ

جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہےکہ خواجہ آصف محترم اور بھائی ہیں، میں نے صرف تھوڑی گدگدی کی تھی، خواجہ آصف کو اگلے دن غصہ آیا، دیر سے یاد آنے والا مکا خود کو مارنا چاہیے۔

پشاور میں سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نےکہا کہ ہم تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں، ہم نے جواب دیا تو آپ کے لیے سنبھالنا مشکل ہوجائےگا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو میں سیکرٹری جنرل جے یو آئی عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو نوٹس دیا جانا حکومتی ہلکے پن کا ثبوت ہے، حکومت دھمکیاں نہ دے، تفصیلات سامنے لائے، مولانافضل الرحمان کا گھر بےنامی ہے یا نیک نامی، حکومت حقائق سامنے لے آئے۔

عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ہمارا اچھا تعلق رہا ہے، میں اور مولانا فضل الرحمان ان کی شادی پر بھی گئے تھے، اب محسن نقوی کو پتا نہیں کیا ہوگیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بغیر تنخواہ کے ملک کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں، پاک فوج کی عزت کرنا سب کی ذمہ داری ہے جو ہم کرتے ہیں۔

بشکریہ جیو نیوز