پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ملک سے باہر ہے، ان پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں: سلمان اکرم راجہ

پاکستان
پی ٹی آئی سوشل میڈیا ملک سے باہر ہے، ان پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں: سلمان اکرم راجہ

فوٹو: اسکرین گریب

لاہور: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ملک سے باہر ہے اور ان پر ہمارا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علیمہ خان کا غریب ڈرائیور بغیر کسی جرم کےجیل میں پڑا ہے، آج ہم ایک بار پھرعدالت میں انصاف لینے آئے ہیں، آج کہنے پر مجبورہیں کہ یہ عمارتیں، یہ قانون ایک جھانسہ ہے، اگریہ سب مل کر ایک قیدی تک رسائی نہیں دلواسکتے تو ان کاکیا فائدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین میں بنیادی حقوق ہیں مگر وہ حقوق آج کہاں ہیں، بغیر جرم کے کالے قانون کے تحت بےگناہ بھی مجرم ہیں، ہم عدالتوں میں اس لیے آتے ہیں کہ قوم کو جھنجھوڑتے رہیں، 26 ویں آئینی کے ترمیم کے تحت سب آزادیاں ختم ہوچکی ہیں۔

سلمان اکرم نے مزید کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بغیر 28 ویں ترمیم سےمتعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے جب کہ پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ملک سے باہر ہے، ان سے ہمارا رابطہ ہے اور نا ہی ان پر ہمارا کوئی کنٹرول ہے۔

بانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر سیف کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو اسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیاگیا

بشکریہ جیو نیوز