پیر، 2 نومبر، 2026 · 23 جمادی الاول، 1448 ہجری

قلعہ عبداللّٰہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

پاکستان
قلعہ عبداللّٰہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق

فائل فوٹو۔۔

کوئٹہ: قلعہ عبداللّٰہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ مسلح افراد 2 لوگوں کو اغوا کرکے لے گئے۔

لواحقین نے لاشیں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور ملزمان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جب کہ احتجاج کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ بند ہوگئی۔

ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ مغویوں کی بحفاظت بازیابی ترجیح ہے۔

بشکریہ جیو نیوز