بانی سے ملاقات کی ہر طریقے سے کوشش کی، بیرسٹر گوہر کے دعوے جھوٹے ہیں: چیئرمین پی ٹی آئی

فائل فوٹو
پشاور: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بیرسٹر سیف کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرگوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ہرمکمن کوشش کرتے رہے ہیں، بیرسٹرسیف کا یہ کہنا بے بنیاد ہےکہ آفرکے باجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کی، انٹرویوکے دوران بیرسٹرسیف کے تمام دعوؤں کوبھی مستردکرتا ہوں، ان کے تمام دعوے جھوٹے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے عدالت اور مذاکرات کے ہر طریقے سے کوشش کی، تمام کوششوں کے باوجود ہمیں ایک بھی ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی جب کہ مذاکراتی عمل کے دوران عمران خان تک رسائی بھی ہماری شرائط میں سے ایک تھی۔
واضح رہےکہ جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں بیرسٹر سیف نے دعویٰ کیا ہے کہ راجہ ناصر عباس اسٹیبلشمنٹ کے اہم لوگوں کے ساتھ براہ راست رابطے میں ہیں مگر وہ رابطے عمران خان کی رہائی کے لیے نہیں ہیں۔
بشکریہ جیو نیوز