افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پربلااشتعال فائرنگ کے جواب میں سکیورٹی فورسز کی مؤثر جوابی کارروائی

فوٹو؛ فائل
افغانستان سے پاکستانی سرحدی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز نے حملے پر فوری اور مؤثر جوابی کارروائی کی ہے۔
پاکستان کی جوابی کارروائی میں متعدد افغان سرحدی پوسٹوں، مارٹر پوزیشنوں اور دفاعی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
پاکستانی سکیورٹی فورسز کے شدید ردعمل پر افغان طالبان اپنی چوکیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے جبکہ پاکستان کی جانب سرحدی علاقوں میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان کے مطابق پاکستانی سکیورٹی فورسز ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
بشکریہ جیو نیوز