ابوظبی ایئرپورٹ پر مسافروں کیلئے بغیر رکے امیگریشن کلیئرنس کی سہولت متعارف

ابوظبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کے لیے بغیر رکے امیگریشن کلیئرنس کی سہولت متعارف کرا دی گئی۔
اماراتی حکام کے مطابق ایئرپورٹ پر بائیومیٹرک ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ کوریڈور قائم کردیا گیا ہے۔
نئے نظام کے تحت چہرے اور دیگر بائیومیٹرک معلومات کی مدد سے مسافروں کی شناخت خودکار طریقے سے کی جائے گی۔
ابوظبی ایئرپورٹ پر پھنسے مسافروں کو منزل تک پہنچانے کیلئے عارضی پروازیں
اماراتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ سہولت تمام ایئرلائنز، منزلوں، انفرادی مسافروں، خاندانوں اور گروپس کے لیے دستیاب ہوگی۔
اسمارٹ کوریڈور کے قیام کا مقصد امیگریشن کے لیے انتظار کا خاتمہ اور مسافروں کی آمدورفت کو تیز بنانا ہے۔
حکام کے مطابق نئے نظام کے ذریعے سیکیورٹی برقرار رکھتے ہوئے امیگریشن کا عمل مزید تیز، آسان اور مؤثر بنایا جائے گا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ