اتوار، 29 نومبر، 2026 · 20 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایران میں ماہی گیروں کی کشتی پر امریکی ڈرون حملہ

تازہ ترین
ایران میں ماہی گیروں کی کشتی پر امریکی ڈرون حملہ

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی شہر سیریک کے ساحلی علاقے میں امریکی ڈرون نے ایک کشتی کو نشانہ بنایا۔

ایرانی فوج کے مطابق امریکی ڈرون حملہ ماہی گیروں کی کشتی پر کیا گیا، حملے کے وقت کشتی میں 3 افراد سوار تھے۔

ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد کشتی پر سوار ایک شخص لاپتا ہوگیا، جس کی تلاش جاری ہے، جبکہ 2 افراد کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ