ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

سندھ کو تقسیم نہ کرنے سے متعلق سندھ اسمبلی حتمی فیصلہ دے چکی ہے، شرجیل میمن

تازہ ترین
سندھ کو تقسیم نہ کرنے سے متعلق سندھ اسمبلی حتمی فیصلہ دے چکی ہے، شرجیل میمن

شرجیل میمن : فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ سندھ کو تقسیم نہ کرنے سے متعلق سندھ اسمبلی حتمی فیصلہ دے چکی ہے۔

سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ اسمبلی 10 مرتبہ صوبے کی تقسیم مسترد کرچکی ہے، اگر اسمبلی قراردادوں کی اہمیت نہیں تو ایوان میں بیٹھنے کا کیا جواز ہے؟

شرجیل میمن نے کہا کہ صوبوں کے معاملے پر پنجاب اور سندھ میں پیپلز پارٹی کا مؤقف ایک ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ