ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسحاق ڈار سے ملاقات، بلاول نے فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر چھاپے کا معاملہ اٹھایا، پی پی

تازہ ترین
اسحاق ڈار سے ملاقات، بلاول نے فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر چھاپے کا معاملہ اٹھایا، پی پی

فوٹو: ایکس پیپلز پارٹی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر چھاپے اور اہل خانہ سے مبینہ ناروا سلوک کے معاملے پر نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے گفتگو کی۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی وفد نے زرداری ہاؤس پہنچ کر پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرادری سے ملاقات کی، بلاول بھٹو نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر چھاپے اور اہل خانہ سے مبینہ بدسلوکی کا معاملہ اٹھایا۔

لاہور: صدر آصف زرداری کی گلبرگ میں محسن نقوی کی رہائش گاہ آمد، ذرائع

اعلامیہ پیپلز پارٹی کے مطابق بلاول بھٹو اور حکومتی وفد کے درمیان پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس اور قانون سازی کے ممکنہ ایجنڈے پر گفتگو کی گئی، بلاول بھٹو نے اسحاق ڈار سے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر چھاپے کے معاملے کا ذاتی طور پر نوٹس لینے کی درخواست کی۔

اسحاق ڈار نے بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں پارلیمانی امور اور اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا، حکومتی وفد نے پارلیمانی معاملات پر بلاول بھٹو زرداری سے مشاورت کی۔

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور وزیر مملکت بلال اظہر کیانی بھی شریک تھے۔

پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر شیری رحمان اور رکن قومی اسمبلی نوید قمر بھی ملاقات میں شریک تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ