بینظیر کی شہادت پر کراچی میں 3 دن آگ و خون کا کھیل کھیلا گیا، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بینظیر کی شہادت پر کراچی میں 3 دن تک آگ و خون کا کھیل کھیلا گیا تھا۔
میڈیا سے گفتگو میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کراچی، حیدرآباد، نواب شاہ، سکھر اور میرپورخاص کا نام لے کر خون بہنے کی بات کی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے اس بیان کو ہم ایک چھپی ہوئی دھمکی سمجھتے ہیں، سندھ میں حکومت پولیس اور انتظامیہ پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کراچی میں آگ اور خون کے واقعات کی تاریخ موجود ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ 27 دسمبر 2007ء کو بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد کراچی میں3 دن تک آگ اور خون کا کھیل کھیلا گیا تھا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ