ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

کراچی: محمود آباد میں دھماکے کے بعد گھر زمین بوس

تازہ ترین
کراچی: محمود آباد میں دھماکے کے بعد گھر زمین بوس

کراچی ضلع شرقی کے علاقے محمود آباد میں ایک گھر میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ دھماکے کے بعد گھر گر گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک سے دو افراد کے پھنسے ہونےکی اطلاعات ہیں، ابتدائی معلومات کے مطابق سلینڈر دھماکے کےبعد آگ بھڑک اٹھی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گھر میں پانچ افراد موجود تھے، تمام کو ریسکیو کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ