ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

فضل الرحمان نے کچھ ایسی باتیں کیں جو نہیں کرنی چاہیے تھیں، مصدق ملک

تازہ ترین
فضل الرحمان نے کچھ ایسی باتیں کیں جو نہیں کرنی چاہیے تھیں، مصدق ملک

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے کچھ ایسی باتیں کیں جو نہیں کرنی چاہیے تھیں۔

ایبٹ آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج کا فیصلہ مشکل تھا، گورنر راج امن و امان کی وجہ سے لگانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سےشہادتیں ہورہی تھیں، سب سے زیادہ شہادتیں خیبر پختونخوا میں ہوئیں، پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت دہشت گردی کے خلاف اقدامات اٹھانےمیں ناکام رہی۔

وفاقی وزیر مصد ق ملک نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پورا ملک متاثر ہورہاہے، آپریشن کی بات کو سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے، اگر آپریشن نہیں کرنا تو بتائیں آپ نے کیا کرنا ہے؟ اس پر بھی خاموشی ہے، آپریشن بھی نہیں کرنا، کچھ اور بھی نہیں کرنا، یہ نہیں ہوسکتا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ