ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

خیبرپختونخوا: 10 ماہ میں 534 دہشت گرد ہلاک

تازہ ترین
خیبرپختونخوا: 10 ماہ میں 534 دہشت گرد ہلاک

خیبر پختون خوا میں 10 ماہ، 10 دن میں مارے گئے اور گرفتار دہشت گردوں کی تعداد سی ٹی ڈی کی رپورٹ میں سامنے آ گئی۔

سی ٹی ڈی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختون خوا میں 10 ماہ، 10 دن میں 534 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن کے سروں کی قیمت کروڑوں روپے مقرر تھی جبکہ دہشت گردی کے1597 مقدمات درج کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردی کے مقدمات میں 7278 ملزمان کو نامزد کیا گیا، 909 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جبکہ نامزد 6022 ملزمان مفرور ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنوں دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں رواں سال دہشت گردی کے 276 مقدمات درج کیے گئے، جن میں 1503 ملزمان مفرور ہیں جبکہ 46 گرفتار ہو چکے جبکہ 140 ہلاک ہوئے۔

چارسدہ: مری سے واپس آنے والے طلبہ کی کوسٹر پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے 213 مقدمات درج ہوئے جن میں 1400 ملزمان کو نامزد کیا گیا، یہاں 109 ملزمان مارے گئے اور 13 کو گرفتار کیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کے 206 مقدمات درج ہوئے جن میں 738 ملزمان نامزد کیے گئے جن میں سے 135 ملزمان مارے گئے۔

سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق پشاور میں دہشت گردی کے 176 مقدمات درج ہوئے جن میں 869 ملزمان نامزد کیے گئے، جن میں سے 129 کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ 40 دہشت گرد مارے گئے اور 687 مفرور ہیں۔

رپورٹ کے مطابق باجوڑ میں دہشت گردی کے 134 مقدمات درج کیے گئے، یہاں 42 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 6 مارے گئے۔

کوہاٹ میں دہشت گردی کے 120 مقدمات درج ہوئے جن میں 609 ملزمان نامزد کیے گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خیبر میں دہشت گردی کے 109 مقدمات درج کیے گئے، 523 ملزمان نامزد کیے گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں 86، مردان میں 83 اور کرم میں دہشت گردی کے 69 مقدمات درج ہوئے۔

علاوہ ازیں مہمند میں دہشت گردی کے 50، سوات میں 22 اور کوہستان میں 11 مقدمات درج ہوئے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ