ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

عراق: داعش سے تعلق پر 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا

تازہ ترین
عراق: داعش سے تعلق پر 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا

عراقی عدالت نے داعش سے تعلق کے جرم میں 8 فرانسیسی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔

عراقی فوجداری عدالت نے 2 فرانسسیسی شہریوں کو 15، 15 سال قید کی سزا بھی سنائی ہے۔

آذربائیجان: جاسوسی کے الزام پر گرفتار فرانسیسی شہری کیخلاف مقدمے کا آغاز

فرانسیسی میڈیا کے مطابق مقدمے میں مجموعی طور پر 26 فرانسیسی شہریوں کو سزا سنائی جا چکی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان کو شمال مشرقی شام کے حکام نے عراقی حکام کے حوالے کیا تھا۔

عدالت نے مزید 10 فرانسیسی شہریوں کے فیصلے فی الحال مؤخر کر دیے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ