فیلڈ مارشل سید عاصم منیر و وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پاکستانی خلاء باز کو ویڈیو کال

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، خلاء باز محمد ذیشان علی اور وزیرِاعظم شہباز شریف—فائل فوٹوز
وزیرِاعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستانی خلاء باز محمد ذیشان علی سے بذریعہ ویڈیو کال گفتگو کی ہے۔
چینی خبر ایجنسی کے مطابق سپارکو کے ہیڈکوارٹرز میں چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود پاکستانی خلاء باز محمد ذیشان علی سے براہِ راست خلائی رابطہ کیا گیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا ہے خلاء میں ذیشان علی نہیں پاکستان جا رہا ہے: پاکستانی خلاء باز
میڈیا رپورٹس کے مطابق ذیشان علی چین کے خلائی اسٹیشن پر موجود ہیں۔
چینی کے مطابق پاکستانی خلاء باز اس وقت شین ژو 24 کے انسان بردار خلائی مشن میں فرائض انجام دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ چینی خلائی مشن شین ژو 24 پہلے پاکستانی خلاء باز کو لے کر 25 نومبر کوروانہ ہوا تھا۔
ذیشان علی تقریباً 5 سے 10 روز خلاء میں قیام کے بعد شین ژو 23 کے ذریعے واپس آئیں گے، اس دوران وہ خلاء میں تحقیقاتی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ