راولپنڈی: منشیات فروشوں سے گٹھ جوڑ، ایس ایچ او اور سب انسپکٹر گرفتار

راولپنڈی میں منشیات فروش گینگ سے گٹھ جوڑ میں ملوث 2 پولیس افسران سمیت 6 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
واقعے کی درج ایف آئی آر کے مطابق سب انسپکٹر نے بین الاضلاعی گینگ کے 2 ارکان کی رہائی کے لیے 40 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔
’را‘ کیلئے کام کرنے والا کراچی پولیس اہلکار گرفتار
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او صدر واہ سجاد احمد اور سب انسپکٹر کو گزشتہ روز گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد دیگر پولیس اہلکاروں کہ گرفتاری بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ