ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ابوظبی: نجومی نے انجینئر کو 25 ہزار درہم کی لاٹری جتوا دی

تازہ ترین
ابوظبی: نجومی نے انجینئر کو 25 ہزار درہم کی لاٹری جتوا دی

جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والے نجومی نے تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے انجینئر کو ابوظبی میں25 ہزار درہم کی لاٹری جتوا دی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 35 سالہ انجینئر اروندن نے ماہرِ علمِ نجوم کی تجویز پر لاٹری کا نمبر منتخب کیا جس کے نتیجے میں وہ متحدہ عرب امارات کی لاٹری کی قرعہ اندازی میں 25 ہزار درہم (تقریباً 18 لاکھ 81 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) جیتنے میں کامیاب ہو گیا۔

انجینئر اروندن کے لیے یہ کامیابی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب وہ اپنی والدہ کے طبی اخراجات پورے کرنے کے لیے مالی وسائل کی تلاش میں تھے۔

دبئی: غیر ملکیوں نے لاٹری اسکیم میں کروڑوں درہم جیت کر اپنے خواب پورے کرلیے

میڈیا رپورٹس کے مطابق اروندن نے اپنے بھائی کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹکٹ خریدا تھا، جس کے بعد انہیں کامیابی کی اطلاع دینے کے لیے فون موصول ہوا۔

اروندن عام طور پر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر لاٹری کی قرعہ اندازی میں حصہ لیتے تھے، تاہم اس مرتبہ انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا اور جنوبی بھارتی ماہرِ علمِ نجوم کی رہنمائی میں ٹکٹ کا نمبر منتخب کیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ لاٹری کی نومبر کے لیے ڈھائی کروڑ درہم کا بڑا انعام رکھا گیا ہے، جس کے فاتح کا اعلان 3 دسمبر کو براہِ راست قرعہ اندازی کے دوران کیا جائے گا۔

اس مہم میں ہفتہ وار الیکٹرانک قرعہ اندازیاں بھی شامل ہیں، جن کے ذریعے شرکاء کو نقد انعامات جیتنے کے اضافی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ