ہفتہ، 28 نومبر، 2026 · 19 جمادی الثانی، 1448 ہجری

آسٹریلیا و نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

تازہ ترین
آسٹریلیا و نیوزی لینڈ نے ٹیسٹ سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

کرکٹ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ اسٹیو اسمتھ بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، جیک کلیٹن، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مائیکل نیسر، میتھیو رنشا، کوری روکی چولی اور مچل اسٹارک بھی اسکواڈ میں شامل ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کا پیٹ کمنز کی کپتانی پر مکمل اعتماد کا اظہار

بیٹر جیک کلیٹن اور اسپنر کوری روکی چولی پہلی مرتبہ آسٹریلین اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں۔

اسپنر نیتھن لیون اور بیٹر مارنوس لبوشین اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

آسٹریلوی چیف سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ نیتھن لیون کو اسکواڈ میں شامل نہ کرنا ایک مشکل فیصلہ تھا، نیتھن لیون کی حالیہ میچز میں کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔

جارج بیلی نے کہا ہے کہ اسکواڈ میں 1 کھلاڑی کی شمولیت کا فیصلہ شیفلڈ شیلڈ کے اگلے راؤنڈ کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ نے دورۂ آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

دورۂ آسٹریلیا: نیوزی لینڈ کے پیس اٹیک میں 7 فاسٹ بولرز شامل

نیوزی لینڈ کے پیس اٹیک میں 7 فاسٹ بولرز شامل کیے گئے ہیں، ول او رورکی، میٹ فشر اور مائیکل رائے کی ٹیسٹ اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

انجرڈ مچل سینٹنر اور بلیئر ٹکنر فٹ ہونے کے بعد اسکواڈ کو آسٹریلیا میں جوائن کریں گے۔

کپتان ٹام لیتھم، ٹام بلنڈل، ڈیون کانوے، جیکب ڈفی، میٹ فشر، ڈین فوکس کرافٹ، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، ہنری نکلز، ول او رورکی، گلین فلپس، مائیکل رائے، راچن رویندرا، نیتھن اسمتھ اور ول ینگ اسکواڈ میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 9 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہو گا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ