اسلام آباد: مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش گاہ سیل کرنے کا حکم

مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد میں واقع رہائش گاہ کو سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے گھر کے مالک امان اللّٰہ کی گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی۔
سی ڈی اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ حکومتی ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ امان اللّٰہ غیر ملکی شہری ہیں۔
بلاول بھٹو کا مولانا فضل الرحمٰن سے رابطہ، رہائش گاہ کے پولیس محاصرے پر اظہار یکجہتی
سی ڈی اے کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امان اللّٰہ کا پاکستان کا شناختی کارڈ منسوخ ہو چکا ہے، انہیں 26 نومبر کو سی ڈی اے میں طلبی کا نوٹس بھیجا گیا تھا۔
سی ڈی اے کے حکم نامے کے مطابق امان اللّٰہ کے پیش نہ ہونے پر گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کی جا رہی ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ