جمعہ، 27 نومبر، 2026 · 18 جمادی الثانی، 1448 ہجری

تینوں ممالک کا خطے میں امن و استحکام کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ، اسحاق ڈار

تازہ ترین
تینوں ممالک کا خطے میں امن و استحکام کیلئے کام کرنے کے عزم کا اعادہ، اسحاق ڈار

نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تینوں ملکوں نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹیجک پولیٹیکل اینڈ ڈیفنس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مکہ الائنس فار ڈیفنس کی تذویراتی سیاسی، دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اس اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکیہ کے وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف اجلاس میں موجود ہیں۔ اجلاس میں خطے کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بشکریہ روزنامہ جنگ