دبئی اسٹاک مارکیٹ نے ایران جنگ کے تمام نقصانات پورے کر لیے: بلومبرگ

تصویر: بلومبرگ۔
دبئی اسٹاک مارکیٹ نے ایران جنگ کے تمام نقصانات پورے کر لیے۔ دبئی سے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دبئی اسٹاک مارکیٹ 2026 میں خلیجی ممالک کی دوسری بہترین مارکیٹ بن گئی۔
رپورٹ کے مطابق خلیج میں عمان کی اسٹاک مارکیٹ سرفہرست ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق دبئی فنانشل مارکیٹ کے انڈیکس میں نومبر کے دوران 14 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق دبئی اسٹاک مارکیٹ میں اپریل 2020 کے بعد سب سے بڑا ماہانہ اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اماراتی اسٹاک مارکیٹ پر اعتماد بحال ہونے لگا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امارات کیلئے اب علاقائی کشیدگی اور سیاحت کی سست بحالی اہم چیلنجز ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ