جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 60 پوائنٹس کی کمی

تازہ ترین
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 60 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا

پی ایس ایکس 100 انڈیکس 60 پوائنٹس کم ہو کر ایک لاکھ 78 ہزار 60 بند ہوا ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 592 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سرمایہ کاروں نے ملکی سیاسی صورتحال پر محتاط رویہ اختیار کیا ہوا ہے۔

حصص بازار میں 61 کروڑ شیئرز کے سودے 18 ارب روپے میں طےہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 2 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 363 ارب روپے ہوگئی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ