جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

بنگلادیش: گارمنٹس ورکرز نے اجرت میں 36 فیصد اضافہ ناکافی قرار دیدیا، احتجاج جاری

تازہ ترین
بنگلادیش: گارمنٹس ورکرز نے اجرت میں 36 فیصد اضافہ ناکافی قرار دیدیا، احتجاج جاری

بنگلادیش میں گارمنٹس ورکرز نے کم ازکم اجرت میں 36 فیصد اضافے کو ناکافی قرار دے دیا۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش کے صنعتی شہر غازی پور میں فیکٹریاں اور بعض کارخانے بند ہو گئے، بڑی تعداد میں گارمنٹس ورکرز احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں کے بعد متعدد سڑکیں بلاک ہو گئیں۔

1971 میں بھارت نے بنگالیوں کی مدد نہیں کی بلکہ پاکستان کو کمزور کیا: اسپیکر بنگلادیشی پارلیمنٹ

رپورٹ کے مطابق پولیس نے آنسو گیس شیلنگ کی، مظاہرین نے پتھراؤ کیا اور مختلف مقامات پر آگ بھی لگا دی۔

واضح رہے کہ کئی ہفتوں کے احتجاج پر بنگلادیش میں گارمنٹس ورکرز کی کم از کم اجرت میں 36 فیصد اضافہ ہوا تھا۔

اضافے کے بعد ورکرز کی ماہانہ کم از کم تنخواہ 12 ہزار 500 ٹکا سے بڑھ کر 17 ہزار ٹکا ہوئی تھی، فیکٹری ورکرز نے اس اضافے کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ