جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

نئے صوبوں کا معاملہ سامنے آئے گا تو تبصرہ کروں گا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

تازہ ترین
نئے صوبوں کا معاملہ سامنے آئے گا تو تبصرہ کروں گا: ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان ناصر نے کہا ہے کہ تمام آئینی ترامیم کے لیے اصل فورم پارلیمنٹ ہے، مشاورت اور اتفاقِ رائے سے ہونے والی ترامیم پائیدار ہوتی ہیں۔

ٹورنٹو میں جنگ / جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سیدال خان نے کہا کہ جب نئے صوبوں کا معاملہ سامنے آئے گا تو تبصرہ کروں گا، ابھی تک میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔

کینیڈا: برٹش کولمبیا میں پاکستانی نژاد کینیڈین وزیرِ مملکت برائے ہاؤسنگ مقرر

انہوں نے کہا کہ دفاعی اور سیاسی اداروں کی وجہ سے پوری دنیا میں پاکستان کی ساکھ قائم ہوئی ہے، پاکستان کا نام بڑی عزت سے لیا جاتا ہے۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ میں پہلی بار کینیڈا آیا ہوں اور مجھے یہاں پاکستانی کمیونٹی سے مل کر بہت خوشی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہاں پاکستانی کمیونٹی ہر میدان میں کامیابیاں سمیٹ رہی ہے اور ملک کا نام روشن کر رہی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ