خیبر: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی سمیت 4 ہلاک

خیبر کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب خارجی خمیم عرف رؤف سمیت 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے خارجی خمیم عرف رؤف نے باچا خان ایئر پورٹ پر حملے کی دھمکی آمیز ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 12 دہشت گرد ہلاک
ذرائع کا کہنا ہے کہ خارجی رؤف سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج کے دیگر عناصر کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
بشکریہ روزنامہ جنگ