جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

تازہ ترین
ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کر دی

جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر ویان ملڈر نے ٹیسٹ کرکٹ کی 149 سالہ تاریخ میں ایسا منفرد کارنامہ انجام دے دیا جو اس سے پہلے کوئی کھلاڑی انجام نہیں دے سکا تھا۔

بنگلا دیش کے خلاف سینچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویان ملڈر نے پہلے شاندار سنچری اسکور کی اور پھر اپنی تباہ کن بولنگ سے صرف 31 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اس غیر معمولی کارکردگی کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے پہلے کھلاڑی بن گئے جنہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں ٹرپل سنچری بنانے کے ساتھ ایک اننگز میں 7 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

پاکستان کے نوجوان کرکٹرز کا شاندار کارنامہ، ٹیسٹ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم

جنوبی افریقا کے آل راؤنڈر نے جولائی 2025ء میں زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ناقابلِ شکست 367 رنز کی تاریخی اننگز کھیلی تھی اور محض 334 گیندوں پر یہ رنز بنائے تھے، جس میں 49 چوکے اور 4 چھکے بھی شامل تھے۔

اب بنگلا دیش کے خلاف ان کی بولنگ نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔

ویان ملڈر نے دوسری اننگز میں 7 وکٹیں صرف 64 گیندوں میں حاصل کیں، یوں 76 سال پرانا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے ہیو ٹیفیلڈ کے پاس تھا، جنہوں نے 1950ء میں 68 گیندوں پر 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

ان کی بطور آل راؤنڈ شاندار کارکردگی کی بدولت جنوبی افریقا نے بنگلا دیش کو دوسرے ٹیسٹ میں ایک اننگز اور 219 رنز سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔

اس میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 494 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی تھی، جب کہ بنگلا دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں91 اور دوسری اننگز میں 184 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

بشکریہ روزنامہ جنگ