جمعرات، 26 نومبر، 2026 · 17 جمادی الثانی، 1448 ہجری

اسرائیلی ججوں کی نیتن یاہو کیخلاف سنگین ترین الزامات ختم کرنے کی سفارش

تازہ ترین
اسرائیلی ججوں کی نیتن یاہو کیخلاف سنگین ترین الزامات ختم کرنے کی سفارش

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو—فائل فوٹو

اسرائیلی عدالت کے ججوں نے نیتن یاہو کے خلاف طویل عرصے سے زیرِ سماعت 3 سنگین مقدمات واپس لینے کی سفارش کر دی، جن میں سے ایک رشوت سے متعلق مقدمہ بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز سماعت کے دوران جج نے اٹارنی جنرل کو کہا کہ نیتن یاہو کو مقدمہ نمبر 4000 میں سزا ملنے کے امکانات کم ہیں، اس لیے اسے ختم کر دیا جانا چاہیے، تاہم عدالت نے واضح کیا کہ یہ سفارش ہے، مقدمے کا حتمی فیصلہ نہیں۔

مقدمہ نمبر 4000 میں استغاثہ نے الزام عائد کیا ہے کہ نیتن یاہو نے اسرائیلی ٹیلی کام کمپنی کو تقریباً 1 ارب 80 کروڑ شیکل کے ریگولیٹری فوائد پہنچائے، جس کے بدلے کمپنی کے سابق چیئرمین کے زیرِ کنٹرول نیوز ویب سائٹ پر نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ کے حق میں مثبت خبریں شائع کی گئیں۔

نیتن یاہو کی جماعت نے 120 پولنگ اسٹیشنز کے انتخابی نتائج چیلنج کر دیے

ججوں نے مقدمہ نمبر 2000 پر بھی نظرِ ثانی کی سفارش کی ہے، جس میں الزام ہے کہ نیتن یاہو نے ایک اسرائیلی اخبار کے مالک کے ساتھ بہتر میڈیا کوریج کے بدلے حریف اخبار کی ترقی محدود کرنے کے لیے قانون سازی پر بات چیت کی تھی۔

ججوں نے تیسرے مقدمے میں استغاثہ کو سمجھوتے کے تحت سزا قبول کرنے کا راستہ اختیار کرنے کا مشورہ دیا۔

نیتن یاہو پر 2019ء میں رشوت، دھوکا دہی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزامات کے تحت مقدمات قائم کیے گئے تھے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ