بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

ایس بی سی اے کے نوٹس پر بلڈر کے اسٹے لینے کے باعث عمارت گرانے کا کام نہ ہوسکا: کمشنر کراچی

تازہ ترین
ایس بی سی اے کے نوٹس پر بلڈر کے اسٹے لینے کے باعث عمارت گرانے کا کام نہ ہوسکا: کمشنر کراچی

کمشنر کراچی حسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایس بی سی اے کی جانب سے عمارت گرانے کا نوٹس دیا گیا تھا، اس پر بلڈر نے عدالت سے اسٹے لے لیا تھا، جس کے باعث عمارت گرانے کا کام نہیں ہوسکا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر کراچی نے کہا کہ خطرناک عمارتوں کے حوالے سے اجلاس بلا رہے ہیں، تحقیقات کے بعد ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہوگی۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ زیر تعمیر بلڈنگ بھی خطرناک ثابت ہو رہی ہیں۔

کراچی: بلوچ کالونی کے قریب زیرِ تعمیر عمارت کی بالائی منزلیں گر گئیں، ایک شخص جاں، 10 زخمی

خیال رہے کہ کراچی میں بلوچ کالونی کے قریب 6 منزلہ نئی عمارت گرگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 10 زخمی ہوگئے، متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے، ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

گرنے والی عمارت 600 گز کے پلاٹ پر تعمیر کی گئی تھی، عمارت میں کوئی رہائش پذیر نہیں تھا مزدور کام کر رہے تھے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی ایڈمنسٹریٹو سوسائٹی میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ملبے تلے افراد کو نکالنے کے لیے دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں، غفلت یا غیر قانونی تعمیر کی صورت میں ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے میں پر اظہار افسوس کرتے ہوئے زخمیوں کو ترجیحی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ