شان ٹیٹ نے پاکستانی بولرز کی محنت قابل تعریف اور خوش آئند قرار دے دی

سیریز ختم ہونے کے بعد تمام بولرز کے ساتھ پرفارمنس پر گفتگو کی، شان ٹیٹ - فوٹو: فائل
پاکستانی ٹیم کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ نے قومی ٹیم کے تمام بولرز کی محنت قابل تعریف اور خوش آئند قرار دے دی۔
میڈیا سے گفتگو میں شان ٹیٹ نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز کا تیسرا دن ہمارے باؤلرز کے لیے چیلنجنگ رہا۔
انہوں نے کہا کہ دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ایک بولر کے بغیر اٹیک چلانا ذہنی مضبوطی کا ثبوت ہے، آل راؤنڈر رضا اللّٰہ کے لیے ریسٹ بہت اہم ہے۔
بولنگ کوچ نے مزید کہا کہ رضا اللّٰہ کو پہلے ٹیسٹ کے بعد آرام کروایا، دوسرے میں کارکردگی اچھی رہی۔ پاکستان ٹیم کے تمام بولرز کی محنت قابل تعریف اور خوش آئند ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا پروگرام بہتر بنانے میں ہیڈ کوچ نے اچھا کردار ادا کیا، سیریز ختم ہونے کے بعد تمام بولرز کے ساتھ پرفارمنس پر گفتگو کی۔
شان ٹیٹ نے کہا کہ عامر جمال کافی فٹ ہے اور لمبی بولنگ پسند کرتا ہے، ون ڈے ٹرائی سیریز میں نسیم، شاہین اور حارث رؤف کا کامبی نیشن اچھا رہا۔
بشکریہ روزنامہ جنگ