بدھ، 25 نومبر، 2026 · 16 جمادی الثانی، 1448 ہجری

دو دن اضافے کے بعد فی تولہ سونا ساڑھے 11 ہزار روپے سستا ہوگیا

تازہ ترین
دو دن اضافے کے بعد فی تولہ سونا ساڑھے 11 ہزار روپے سستا ہوگیا

فوٹو: فائل

پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 دن مسلسل اضافے کے بعد ساڑھے 11 ہزار روپے کی بڑی کمی رونما ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 25 نومبر کو ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 500 روپے کی کمی ہوئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بڑی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 936 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونا 9 ہزار 860 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 20 ہزار 589 روپے ہوچکا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے ریٹ میں 115 ڈالر کی بڑی کمی سامنے آئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 514 ڈالر ہوچکا ہے۔

بشکریہ روزنامہ جنگ