جینیفر بیریٹو مس یونیورس 2026ء کا تاج جیت گئیں

پورٹو ریکو کی 27 سالہ جینیفر بیریٹو نے مس یونیورس 2026ء کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔
جینیفر 2001ء کے بعد اپنے ملک کے لیے یہ تاج جیتنے والی دوسری خاتون ہیں۔
مقابلہ حُسن میں 116 ممالک اور علاقوں کی حسیناؤں نے حصہ لیا۔ کامیابی کے بعد جینیفر بیریٹو کو 3 ہزار 150 ہیروں سے مزین تاج پہنایا گیا۔
مس یونیورس مقابلے کی 75 ویں سالگرہ پر 3 ہزار 150 ہیروں سے مزین نیا تاج متعارف
شادی شدہ جینیفر 7 سالہ بیٹی کی والدہ ہیں اور انہیں مس یونیورس کا تاج جیتنے والی پہلی ماں قرار دیا جا رہا ہے۔
جینیفر بیریٹو نے نفسیات اور کلینیکل سوشل ورک میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ انہوں نے ذہنی صحت کے فروغ کو اپنی مہم کا مرکزی موضوع بنایا ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ