سکھر: ریسکیو کی گئی نایاب بلائنڈ ڈولفن دریائے سندھ میں چھوڑ دی گئی

سکھر سے نایاب بلائنڈ ڈولفن راستہ بھٹک کر خیرپور کی علی نواز واہ آر ڈی 100 کے مقام پر پہنچ گئی، ریسکیو حکام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلائنڈ ڈولفن کو دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نایاب بلائنڈ ڈولفن دریائے سندھ میں راستہ بھٹک کر خیرپور کی علی نواز واہ آر ڈی 100 کے مقام پر پہنچ گئی، پکا چانگ کے قریب نابینا ڈولفن دیکھے جانے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچی۔
ریسکیو ٹیم نے بلائنڈ ڈولفن کو ریسکیو کرکے دریائے سندھ میں لینس ڈاؤن برج کے مقام پر چھوڑ دیا۔
ریسکیو کی گئی نابینا ڈولفن نر ہے جس کی لمبائی تین اعشاریہ چار انچ اور وزن 24 اعشاریہ پانچ پانچ کلوگرام ہے جبکہ ڈولفن کی عمر 3 سے ساڑھے 3 سال کے درمیان ہے۔
بشکریہ روزنامہ جنگ