منگل، 24 نومبر، 2026 · 15 جمادی الثانی، 1448 ہجری

غزہ: اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید

تازہ ترین
غزہ: اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی ڈرون حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اسرائیلی فوج نے خان یونس میں فلسطینی پولیس چیک پوسٹ کو ڈرون حملے سے نشانہ بنایا جس سے 3 فلسطینی شہید اور 5 زخمی ہو گئے۔

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری، حماس کمانڈر شہید

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں اقوامِ متحدہ کے امدادی کارکن کی شہادت پر اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی انروا نے غزہ میں اپنے امدادی کارکنوں کی حفاظت کا مطالبہ کیا ہے۔

گزشتہ روز جبالیا کیمپ پر اسرائیلی حملے میں انروا (UNRWA) کا ایک رکن شہید اور 3 ارکان زخمی ہو گئے تھے۔

اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے انروا کے مطابق غزہ پر مسلط کی جانے والی جنگ میں 2023ء سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 397 امدادی کارکن جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ روزنامہ جنگ